کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسی لینن)کے قومی جنرل سکریٹری
دیپنکربھٹاچاریہ نے بہار کی نتیش حکومت پر شراب پر پابندی کے سلسلے میں
لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ شراب پر پابندی ہونے کے
باوجود انتظامیہ کے
تحفظ کی وجہ سے ریاست میں شراب کا کاروبار دھڑلے سے چل
رہا ہے۔مسٹر بھٹاچاریہ نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار شراب پر پابندی کے نام پر لوگوں کو ٹھگ رہے ہیں۔ریاست میں شراب کا کاروبار انتظامی تحفظ کی وجہ سے جاری ہے۔